تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 فروری 2013
وقت اشاعت: 12:37

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے

اے آر وائی - کراچی میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کی قلعی کھل گئی آج فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس کی حراست سے ٹارگٹ کلر فرار غفلت برتنے والے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔



پولیس کے مطابق منگھو پیر کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اصغر نامی شخص جان بحق ہوا۔ آگرہ تاج میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سرور حسین نامی شخص نے موقع پر دم توڑ دیا۔ میٹرول سائٹ میں بس کے اندر دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوگیا ۔ برنس روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوا ۔ میواہ شاہ قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔



گذشتہ روزلیاقت آباد ڈاکخانہ پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مہدی عباس کی نماز جنازہ رضویہ امام بارگاہ میں ادا کردی گئی جبکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے حسن علی نقوی کی نماز جنازہ کورنگی امام بارگاہ میں کی گئی اس موقع پرعلاقے میں کشیدگی تھی کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی نفری تعینات کی گئی ۔



شہر میں چند دنوں سے جاری فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے بعد آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے شہر میں پولیس کی اسنیپ چیکنگ اور گشت میں اضافے کے احکامات دیئے گئے تھے تاہم پولیس کے سربراہان کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہوسکا شہر میں ماسوائے حساس مقامات کے کہیں بھی پولیس کی کوئی خصوصی تعیناتی نظر نہیں آرہی ۔



شرافی گوٹھ انوسٹی گیشن پولیس کی حراست سے ایک مبینہ ٹارگٹ کلر زرنواز فرار ہوگیا غفلت برتنے والے انوسٹی گیشن کے دو اہلکار فراز اصغر اور سرور کو گرفتار کرلیا گیا۔ مفرور ملزم نے گذشتہ روز ملیر بار کے سابق صدر امان اللہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.