تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 فروری 2013
وقت اشاعت: 13:19

میٹروبس پراعتراض کرنے والے امیر لوگ ہوں گے،شہبازشریف

اے آر وائی - وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دس فروری سے صوبائی درالحکومت میں شروع ہونے والی میڑوبس سروس کے کرائے پر وہ لوگ اعتراض کریں گے جو بلٹ پروف گاڑیوں اورجہازوں میں سفر کرتے ہیں۔

لاہور میں تعلیمی اداروں کو بسوں کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ یہ صرف لاہور کا منصوبہ نہیں وقت کی پابندی اس منصوبے کا طرہ امتیاز ہوگا۔



شہبازشریف نے کہا کہ ماضی میں آٹے پر دی جانے والی سبسڈی سے اُن لوگوں کو بھی فائدہ پہنچتا رہا جو چار ہزار روپے کلو والا آٹا بھی خرید سکتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا ذہین طلبہ میں سولر لیمپ تقسیم کرنے کا منصوبہ بھی شفافیت کا عکاس ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.