تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 فروری 2013
وقت اشاعت: 16:8

سات سال قبل اغوا ہونے والی نادیہ مشتاق دو بچوں سمیت بازیاب

اے آر وائی - راولپنڈی کے علاقے تھانہ ائرپورٹ کی حدود سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی نادیہ مشتاق کو چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حکم پر سات سال بعد واہ کینٹ کے قریبی گاوٴں سے دو بچوں سمیت بازیاب کرایا لیا گیا ہے۔



ذرائع کے مطابق نادیہ مشتاق اغوا کیس پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ازخودنوٹس لے رکھا تھا اور نادیہ کو بازیاب نہ کرانے کی پاداش میں اب تک چھ ڈی ایس پی تبدیل، آٹھ ایس ایچ او معطل اور ایک درجن سے زائد تفتیشی افسران و اہلکار اپنی نوکریوں سے ساتھ دھو چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے آئی جی پولیس پنجاب کو نادیہ مشتاق کی بازیابی کا حکم دے رکھا تھا۔ اس کیس کی سپریم کورٹ میں ہر ہفتے سماعت ہوتی تھی۔



نادیہ مشتاق کے ابتدائی بیان کے مطابق وہ ریسکیو ون فائیو کے ایک اہلکار سے شادی کی خواہشمند تھی اور گھر چھوڑ کر اپنی مرضی سے گئی تھی۔ تاہم اس ریسکیو اہلکار کے انکار پر اس نے اپنی مرضی سے اشفاق نامی شخص سے شادی کرلی تھی جس سے اس کے دو کم سن بچے ہیں۔ نادیہ مشتاق نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے روپوشی کی زندگی گزار رہی تھی۔ عدالت کا وقت ختم ہونے کے باعث اسے کل بیان کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.