3 فروری 2013
وقت اشاعت: 7:19
کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات ڈاکٹر سمیت چار جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سمیت چار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے علاقے حسین آباد میں نا معلوم افراد نے کلینک میں گھس کر فائرنگ کردی نتیجے میں ڈاکٹر اسمٰعیل سوریا شدید زخمی ہوگئے جسے تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ڈاکٹر اسمٰعیل سوریا جماعت اسلامی کے کارکن تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں قاتل دندنا تے پھر رہے ہیں اور عوام غیر محفوظ ہیں، حکومت فوری طور پر ڈاکٹر اسمٰعیل کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔
شفیق موڑ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص لقمہ اجل بنا۔ بلدیہ ٹاون رشید آباد میں نالے سے تشدد ذدہ لاش ملی۔عزیز آباد میں ایک شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔