تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 فروری 2013
وقت اشاعت: 11:16

لاہور: ایوان اقبال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

اے آر وائی - وفاقی حکومت کے زیرانتظام ایوانِ اقبال کی بالائی منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔تاہم اہم ریکارڈاور لاکھوں روپے مالیت کے کمپیوٹر جل کر خاکسترہو گیے ۔



ایوانِ اقبال کی نویں منزل پر آج صبح آگ بڑھک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے عملے نے آدھے گھنٹے کی کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا۔ اس موقع پر ڈی سی اولاہور بھی پہنچ گے۔سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایوانِ اقبال کی نویں منزل پر ایک نجی کمپنی کے دفتر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔



ایوانِ اقبال میں نجی کمپنی کی ملکیت ایک اعلیٰ سرکاری افسر کی بتائی جاتی ہے جس کا کام پنجاب کا تمام لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.