تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 فروری 2013
وقت اشاعت: 13:16

پشاور :اسکالر شپ کے ٹیسٹ منسوخ ہونے پر طلباء سراپا احتجاج

اے آر وائی - پشاور میں اسکالر شپ کے ٹیسٹ منسوخ ہونے پر طلباء سراپا احتجاج بن گئے۔ مشتعل طلباء نے اسکول توڑ پھوڑ کرکے فرنیچرتوڑ دیا۔ جی ٹی روڈکو بھی بلاک کرکے ٹریفک روانی روک دی گئی۔



ایجوکیشن ایولوشن ٹیسٹنگ اتھارٹی کے زیراہتمام چھٹی جماعت سے لیکرماسٹرزلیول تک اسکالرشپ کے لیے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ایک میں ہونیوالے ٹیسٹ بارش کے باعث گراونڈکے بجائےاسکول کے احاطے میں منتقل کیے گئے جس سے ٹیسٹ کاانعقادنہ ہوسکاٹیسٹ کی منسوخی پرمشتعل طلباء نےاسکول کے احاطے میں کرسیاں توڑدی اورشدیدنعرے بازی کی۔



طلباءنےاحتجاج کرتے ہوئےمرکزی شاہراہ جی ٹی روڈپرکو بلاک کرکے ٹریفک روانی معطل کردی۔ ٹیسٹ میں خیبرپختونخواہ اورقبائلی علاقوں سے خواتین سمیت چارہزارسے زائدامیدوارشرکت کے لیے آئے تھے امیدواروں کے مطابق ٹیسٹ کے لیے سفری اخراجات اورمشکلات برداشت کرنے کے باوجودٹیسٹ منسوخ کردیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.