3 فروری 2013
وقت اشاعت: 14:47
غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج چلانے والے6ملزمان گرفتار
اے آر وائی - ایف آ ئی اے نے اسلام آباد میں غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج چلانے والوں کے خلاف کاروائی میں چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔اسلام آ باد میں ڈائریکٹر ایف آ ئی اے سجادحیدر نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان سے گیٹ وے، کمپیوٹراور لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے گئے ہیں ۔
سجاد حیدر کے مطابق گرے ٹریفکنگ کو روکنے کے لئے لاہور اور کراچی میں بھی چھاپے ما رے جا رہے ہیں ڈائریکٹر ایف آ ئی اے نے غیر قانونی ایکسچینج چلانے والوں کو خبردار کیا کہ وہ از خود یہ کاروبار کو بنددیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔