تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 فروری 2013
وقت اشاعت: 14:58

کراچی:تشددکےواقعات میں 5افرادجاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں قتل و غارت گری نہ تھم سکی۔ ڈاکٹر سمیت پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کےدوران پانچ ٹارگٹ کلرزکوگرفتارکرلیاہے۔ کراچی میں ہر نئی صبح کا آغاز قتل و غارت گری سے ہونا معمول بن گیا ہے۔ فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پانچ افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔



پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے علاقے حسین آباد میں نامعلوم افراد نے کلینک میں گھس کر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ڈاکٹر اسمٰعیل سوریا شدید زخمی ہو گئے۔جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ڈاکٹر اسمٰعیل سوریا جماعت اسلامی کے کارکن تھے۔



شفیق موڑ کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ بلدیہ کے علاقے رشیدآباد میں نالے سے تشدد زدہ لاش ملی۔ جبکہ عزیز آباد میں بھی ایک شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنا ۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق پولیس نےایک کارروائی کےدوران لیاری سےتعلق رکھنےوالےگروہ کےپانچ افرادکو گرفتار کرلیاہے ۔



ملزمان نےبیس سےزائدافرادکوقتل کرنےکاانکشاف کیاہے ۔ پولیس نے کراچی کے علاقے ماڑی پور سے پانچ مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.