4 فروری 2013
وقت اشاعت: 5:56
کراچی:پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دوران گشت پولیس نے ایک شخص کو روکنے کی کوشش کی جس نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم اسٹریٹ کرائمز اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔