تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:47

لاہور:مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق

اے آر وائی - لاہور میں تھانہ نواں کوٹ کے علاقہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔



گزشتہ روز سے لاہور میں جاری ہلکی بارش کے باعث سبزہ زار میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ساہیوال سے تعلق رکھنے والے چالیس سالہ نذیر احمد اور تیس سالہ محمد نواز ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق دونوں افراد مکان میں عرصہ دو سال سے رہائش پذیر تھے۔



ریسکیو اہلکاروں نے اہل محلہ کے ہمراہ ملبہ اٹھا کر دونوں افراد کو مردہ حالت میں باہر نکال لیا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں سبزہ زارمیں مقیم انکے عزیزوں کے حوالے کردی۔ اہل محلہ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد محنت مزدوری کیلئے لاہور آئے تھے ۔ انہوں نے متعدد بار مالک مکان سے چھت تبدیل کرانے کی درخواست کی مگر سنوائی نہ ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.