4 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:8
کراچی:اغوا برائے تاوان کا ملزم ہتھکڑیاں کاٹ کر فرار
اے آر وائی - کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے اغوا برائے تاوان کا ملزم رجب علی ہتھکڑیاں کاٹ کر فرار ہوگیا۔ ملزم نے سال دوہزار گیارہ میں ایک شہری کو اغوا کرنے کے بعد پانچ لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔
ملزم کو سینٹرل جیل سے سماعت کیلئے اے ٹی سی کی خصوصی عدالت نمبر تین میں پیش کیا جانا تھا تاہم پولیس کی غفلت کے سبب ملزم پولیس آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہوگیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو لایا جاتا ہے تاہم سیکورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات ہیں۔