تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 فروری 2013
وقت اشاعت: 13:8

لاہور: برطرفی کے خلاف سیکیورٹی گارڈ احتجاجا پول پر چڑھ گیا

اے آر وائی - لاہور میں برطرفی کے خلاف سیکیورٹی گارڈ نے انوکھا احتجاج کیا اور پول پر چڑھ گیا۔ بحالی کی یقین دہانی اور ریسکیو ٹیمیوں کی طویل جدوجہد نے گارڈ کی زندگی بچا لی۔ احتجاجاً پول پر چڑھا یہ ہے محمد نواز نواز لاہور وومن یونیورسٹی میں سیکیورٹی گارڈ تھا لیکن اسے نوکری سے نکال دیا گیا ۔



نواز کے مطابق بحالی کیلئے باربار درخواستیں دیں لیکن جواب میں گالیوں کے سوا کچھ نہ ملا۔ کوئی امید نظر نہ آئی تو نواز احتجاجاً پول پر چڑھ گیا۔ شدید ٹھنڈ اور اونچائی سے گھبرا کر وہ بے ہوش ہو گیا۔ اسے اتارنے کیلئے ساتھی گارڈ صفدر بھی پول پر چڑھا۔ صفدر کے مطابق انتظامیہ جب چاہتی ہے گارڈز کو نکال دیتی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے نوکری پر بحالی کی یقین دہانی کے بعد محمد نواز نیچے اترنے پر تیار ہوا۔ ریسکیو ٹیموں نے طویل جدوجہد کے بعد اسے نیچے اتارا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.