تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:48

کراچی:لیڈی ہیلتھ ورکرزکا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے حکومت سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ایک وفد نے صوبائی صدرخیر النسا کی قیادت میں وزیر اعلی سندھ کے مشیر تاج حیدر سے ملاقات کی۔ جس میں مذاکرات کے دوران انہوں نے ہڑتال ختم کرنے اور سندھ میں جاری پولیو مہم میں حصہ لینے پر رضامندی ظاہر کردی۔



ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کا کہنا تھا لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہے۔ ان کے مقدمات بھی ختم کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.