8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:12
کوئٹہ: دکان پر دستی بم کا حملہ ، 1 شخص ہلاک
اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ جیل روڈ پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان حمام کی دکان میں دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
دھماکے کے نتیجے میں دوکان میں موجود ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔