تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:48

وہاڑی:لاہور روڈ پر ٹریفک حادثہ،3افراد جاں بحق،20زخمی

اے آر وائی - وہاڑی: وہاڑی میں لاہور روڈ پر دو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے حادثہ وہاڑی سے پندرہ کلومیٹر دور لاہور روڈ پر سینتیس پھاٹک کے قریب پیش آیا۔



۔جہاں ملتان سے قصور جانے والی بس فیصل آباد سے وہاڑی آنے والی بس سے ٹکرا گئی ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔



جاں بحق افراد میں ایک ڈرائیور بھی شامل ہے حادثے کے بعد فوری طورپر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال وہاڑی منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.