8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:57
سیالکوٹ:پسرورروڈ پرٹریفک حادثہ،3افراد جاں بحق،50سےزائد زخمی
اے آر وائی - سیالکوٹ: سیالکوٹ میں پسرورروڈ پرمسافر بس الٹنے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے مسافر بس پسرور سے سیالکوٹ آرہی تھی کہ گناہ اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔
زیادہ زخمی ہونے والوں کو علامہ اقبال اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ معمولی زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی گئی بس میں زیادہ تر فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدور سوار تھے۔