تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:7

مٹیاری:پولیس تشدد سے دوخواتین ہلاک

اے آر وائی - مٹیاری : مٹیاری کے علاقے کھنڈو میں پولیس کی جانب سے زبردستی مقامی افراد کی زرعی زمینوں پر قبضہ کیے جانے کیخلاف بچھا اورکھوسہ برادری کےافراد نےقومی شاہراہ پر دھرنادیا جس سے ٹریفک جام ہو گیا پولیس کی شیلنگ، فائرنگ اورلاٹھی چارج کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔



ضلع بھرکی پولیس نےڈی پی اومٹیاری کی سربراہی میں مظاہرین کےکارروائی کرتےہوئےلاٹھی چارج، شیلنگ اور فائرنگ شروع کردی جس کےنتیجےمیں دوخواتین بیگم اورعزت بچھا جاںبحق جبکہ گولیاں لگنے سے محمد عرس، علی ڈنو، بشیر سمیت سینکڑوں بچھا برادری کے افراد شدید زخمی جبکہ ایک ڈرائیور سمیت تین پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوئیں۔



زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بنا ہوا تھا اور کھنڈو پر موجود دکانیں خوف میں مکمل طورپربند ہوگئیں پولیس نےمختلف علاقوں میں کارروائی کر کے بچھا برادری کے سینکڑوں افراد کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں بند کردیا گیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.