تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:7

کراچی: اورنگی ٹاؤن ، فائرنگ سے جاں بحق افرادکی نماز جنازہ

اے آر وائی - کراچی:کراچی میں فائرنگ کےمختلف واقعات میں جاںبحق ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے پانچ کارکنوں کی نمازجنازہ اورنگی ٹاؤن میں ادا کردی گئی اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما عبدا لحسیب، ایم پی اے منظر امام سمیت اہل محلہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔



گذشتہ روزشہرمیں نشانہ وارقتل کےمختلف واقعات میں ایم کیو ایم کےپانچ کارکنان جاں بحق ہوئے جن میں حبیب احمد، محمد وقاص، ظہیر، سرفراز اور رضا ادریس شامل ہیں۔



جاں بحق افراد کے لواحقین نے نشانہ وار قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے استعفی کا مطالبہ کیا۔اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے پیپلزپارٹی سے مفاہمتی عمل پر نظر ثآنی کی اپیل کی

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.