1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:7
ساہیوال:قرض وصولی کیلیےمزدوروں کےگردےفرخت کروادیے
اے آر وائی - ساہیوال : ساہیوال میں بھٹہ مالکان نےقرض کی رقم پوری کرنے کے لیے مزدوروں کے گردے نکلوا کر فروخت کر ڈالےساہیوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھٹہ مزدور محمد اسلم اور محمد ذاکر نے بتایا کہ وہ پندرہ سال سے مظہر فریدو اور ممتاز خان کے بھٹہ پر کام کررہے ہیں.
اس دوران انہوں نے40ہزار روپے قرض لیا جسے واپس کرنا ان کے لئے ممکن نہ تھا بھٹہ مالکان نے رقم کی واپسی کے لئے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک دن گاڑی میں ڈال کر لاہور لے گئے اور کسی اسپتال میں جاکر ہمارے گردے نکلوا کر فروخت کر دیے۔
مزدوروں کاکہناتھا کہ ایک سال گزرجانےکےبعد اب وہ مزیدرقم کا مطالبہ کررہےہیں جبری مشقت سے نجات دلا کر گردے فروخت کر نے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔