1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:8
لاہور سے جعلسازی کے الزام میں لڑکی سمیت دوافراد گرفتار
اے آر وائی - لاہور : داتا دربار لاہور سے پولیس نے رینجرز کی وردی میں ملبوس مشکوک لڑکی اور لڑکے گرفتار کرلیا،لڑکی خودکو رینجرآفیسر ظاہر کرتی رہی
داتادربار کے قریب سے پولیس نے مشکوک کار کو روکا تو اس میں موجود لڑکی اور لڑکے نے خود کو رینجرآفیسر ظاہر کیا۔پولیس کے تفتیش کرنے پر لڑکی کے پا س سے تعلیمی اسناد اور لڑکے کے پاس سے آرمی کاجعلی کارڈ برآمد ہوا جس پر دونوں کو تھانہ لوئر مال لیجا کر جعلسازی کا مقدمہ درج کردیا۔