1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:10
بنوں:قبائلی تصادم میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
اے آر وائی - بنوں: بنوں میں دو قبائل کے درمیان تنازعے نے دو خواتین سمیت چار افراد کی جان لے لی ۔ یہ واقعہ تھانہ جانی خیل کی حدود میں پیش آیا۔
محسود قبائل کے افراد نے مخالف قبیلے سے تعلق رکھنے والے شخص یوسف کے گھر پر حملہ کردیا۔ حملے میں یوسف اس کا بھائی اور دو خوتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق یوسف ٹانک کے علاقے سےمحسود قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، جس کی وجہ سے ان پر حملہ کیا گیا۔