1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:12
نشانہ وارقتل،ایم کیو ایم اورپی پی کی کمیٹیوں کا اجلاس
اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے نشانہ وارقتل میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کیلئے اپنی سفارشات اور نشانہ وارقتل کا نشانہ بننے والے ایم کیو ایم کے ارکان کی فہرست وزیرا علیٰ سندھ کو پیش کردی۔
پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی وزارتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوا۔اجلاس میں وزارتی کمیٹی کےارکان کی تعداد دو سے بڑھا کر تین کردی گئی ۔متحدہ قومی موومنٹ نے اس سلسلے میں صوبائی وزیر خالد عمر جبکہ پیپلز پارٹی نے ایاز سومرو کو نامزد کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر آغا سراج درانی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نشانہ وارقتل کےخاتمے کے حوالے سے ملنے والی سفارشات وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی ہیں جس میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کیلئے کہا گیا ہے ۔