1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:14
کراچی میں ٹارگٹ کلنگز ختم کرنے کیلئے حکمت عملی طے کرلی،درانی
اے آر وائی - کراچی: وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی تیار کرلی ہے شہر کا امن خراب کرنے والے لوگوں کو بخشا نہیں جائیگا۔
اےآروائی نیوز سےگفتگو کرتےہوئےآغا سراج درانی کاکہنا تھا کہ کمشنری نظام کی بحالی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ سےمذاکرات جاری ہیں کمشنری نظام کی بحالی تک اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کوکنٹرول نہیں کیا جاسکتا ۔