1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:14
مذہبی جماعتوں نے کراچی میں ازسرنو خانہ شماری کا مطالبہ کردیا
اے آر وائی - کراچی: مذہبی جماعتوں نے کراچی میں خانہ شماری پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ازسرنو خانہ شماری کرانے کا مطالبہ کردیا جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام اور جمعیت علمائے پاکستان کے وفد نے کراچی میں سینسز کمشنر سندھ نور محمد لغاری سے ملاقات کی۔
انہوں نے خانہ شماری کے عمل میں باقاعدگیوں تصاویری ثبوت اور تحریری شکایات پیش کیں ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی او کراچی محمد حسین سید متنازعہ شخصیت ہیں انہیں تبدیل کیا جائے اس موقع پر سینسز کمشنر نورمحمد لغاری نےانہیں یقین دلایا کہ شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔