1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:16
سجاول:تیزرفتارکوسٹرکھائی میں جاگری،بچہ جاں بحق،22زخمی
اے آر وائی - سجاول : سجاول روڈ پر تیز رفتار کوسٹر الٹ کرکھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دس سالہ بچہ جاں بحق اور بائیس افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں تمام زخمیوں کا تعلق بلڑی شاھ کریم کے گاؤں سے بتایا جاتا ہے۔