تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:17

خیرپور:جعلی عامل کےتشددسے خاتون ہلاک،عامل فرار

اے آر وائی - خیر پور : خیرپور کی تحصیل فیض گنج میں جعلی عامل نے بھوت نکالنے کے لیے خاتون پرڈنڈوں سے تشددکرکے ہلاک کردیا۔



خاتون شہناز بیگم کچھ عرصے سے بیمار تھی جس کےعلاج کےلیے خاتون کےگھروالےاسے عامل غلام نبی کے پاس لے گئے۔ عامل نےکہا کہ خاتون پربھوت کاسایہ ہےاوراسے نکالنےکےلیےخاتون پرڈنڈوں کی بارش کردی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ تاہم عامل نے ورثا کو کہا کہ اس نے بھوت کو ماردیاہےاور خاتون جلد ہوش میں آجائیگی۔ مگر کافی وقت گزر جانے کے باوجود خاتون ہوش میں نہیں آئی تو عامل فرار ہوگیا ۔ خاتون کی لاس تعلقہ اسپتال فیض گنج سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.