تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18

ملتان: پولیس کا دو آرپیوں پر تشدد

اے آر وائی - ملتان: ملتان میں پولیس نے وصولی کرکے واپس آتے ہوئے دو آر پیوں کو زبردستی تھانے لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملتان کے علاقے بی سی چوک پر وصولی سے واپسی پر تھانہ ممتاز آباد کے پولیس اہکاروں نے دونوں آرپیوں کو زبردستی رکشہ میں ڈال کر تھانے لے گئے جہاں ان پر تشدد کیا ۔



واقعے کی اطلاع ملتے ہی غلہ منڈی کے چار تاجر معلومات کے لیے تھانہ پہنچے۔ جہاں پولیس نے ان کو بھی تھانے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد کے مطابق دونوں آرپیوں پر تیل چوری کا مقدمہ درج تھا۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے ان کو گرفتارکیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.