1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:19
مظفرآباد :وین کھائی میں گرگئی، 5 افراد جاں بحق
اے آر وائی - مظفرآباد : مظفرآباد کے قریب مسافر وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ گلی کے مقام پر پیش آیا، جہاں وین موڑ کاٹتے ہوئے سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔
حادثے کے فوری بعد مقامی لوگ اور امدادی کارکن پہنچ گئے اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال پہنچایا۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے ڈیڑھ ،ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے پچاس پچا س روپے کا اعلان کیا ۔