1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:20
پشاور:لوکل ٹرانسپورٹ کرائے میں دوروپے فی اسٹاپ اضافہ
اے آر وائی - پشاور : پشاور میں لوکل ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فی اسٹاپ دو روپے اضافہ کر دیا گیاہے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام اور ٹرانسپورٹرز کے مشترکہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے بعد پشاور کے مختلف روٹس پرچلنےوالی گاڑیوں کے کرائے میں فی اسٹاپ دوررپے بڑھانےکافیصلہ کیاگیا۔
نئے کرایہ نامے کااطلاق فوری طورپر ہوگا ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام نے ٹرانسپورٹ برادری پر زور دیا ہےکہ وہ مقررکردہ کرایہ سے زائدوصول نہ کریں۔