1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:20
طلباء کو ایڈمٹ کارڈجاری کرکےامتحان میں شرکت کاحکم
اے آر وائی - کراچی: سندھ ہائی کورٹ نےامتحانی فارم جمع کرائے جانے کے باوجود ایڈمٹ کارڈ جاری نہ ہونے والے چھبیس طلبا کی درخواست پر میٹرک بورڈ اور محکمہ تعلیم کو حکم دیا ہے کہ انھیں امتحانات میں شرکت کی اجازت دی جائے۔
درخواست گزارطلبا کاموقف تھا کہ انہوں نےمقرر کردہ وقت سے پہلے امتحانی فارم جمع کرادیئے تھے لیکن اس کے باوجود میٹرک بورڈ کی بدانتظامی کےباعث انہیں ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں کئےگئےجس کی وجہ سےان کا آج کا پرچہ ضائع ہوگیا ہے اور اگر ایڈمٹ کارڈ نہیں ملے تو پورا سال ضائع ہونے کا امکان ہے۔