1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:20
بلوچستان:خانہ ومردم شماری روکنےکےلیے درخواست پرفیصلہ محفوظ
اے آر وائی - کوئٹہ : بلوچستان ہائیکورٹ نے خانہ اور مردم شماری روکنے سے متعلق دائر آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ خانہ اور مردم شماری روکنے کے لئے آئینی درخواست بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے صوبائی وزراء میر اسد بلوچ اور سید احسان شاہ کی جانب سے معروف قانون دان ہادی شکیل احمد ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی جس کی سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔