1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:20
چنیوٹ میں مشتبہ گوشت کی فروخت،ٹیسٹ کیلئے لاہوربھیج دیاگیا
اے آر وائی - چنیوٹ : چنیوٹ میں مشتبہ گوشت کی فروخت سے تشویش کی لہردوڑ گئی۔ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک افسر کا کہنا ہے کہ ملنے والی ہڈیاں ٹیسٹ کیلئے لاہور کی لیبارٹری بھیج دی گئی ہیں۔جبکہ گوشت فروخت کرنےوالے قصاب کی گرفتاری کےلئےچھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔
محلہ عالی کے رہائشی ڈاکٹر منیراحمد نے علاقہ کے قصاب حسن بشیراحمدسے گائےکاگوشت خریدا جو گھر پہنچنے پر دیکھنے پر مشکوک لگا۔ ڈی پی او رانا شہزاد اکبر کے ساتھ رابطہ کیا گیاتوڈسٹرکٹ لائیو سٹاک افسر ڈاکٹر سمیع اللہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ہڈیاں حلال جانور کی معلوم نہیں ہورہیں۔ جس پر ڈی پی او نے ہڈیاں لاہور لیباٹری میں بھیج دیا ۔
رپورٹ کے بعد واضح ہوسکے گا کہ ہڈیاں آیا کسی مردار جانور کی ہیں یا انسان کی۔ دوسری جانب پولیس تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر محمداکرم نے ڈی پی او کے حکم پر حسن نامی قصاب کے گھر میں گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔