تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:21

کوئٹہ:بولان میڈیکل کالج شعبہ فزیالوجی کے سربراہ قتل

اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج شعبہ فزیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر ممتاز حیدر کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر ممتاز حیدر کو اٹھائیس مارچ کو کوئٹہ کے علاقے گولیمار چوک کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا۔ اغوا کے بیس روز بعد گذشتہ رات ان کی لاش کلی کمالو کے علاقے سے ملی۔ جسے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ان کے اغوا کا مقدمہ بروری پولیس اسٹیشن میں درج تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.