تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:21

کراچی: فائرنگ سے پانچ افراد اورچھریوں کے وارسےایک ہلاک

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد اور چھریوں کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شریف آباد میں سراج الدولہ کالج کے قریب گراونڈ کے قریب نجم الحق نامی شخص کی لاش ملی، پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا،گلبہار کے علاقے میں لسبیلہ پل کے نیچے سے فائرنگ سے چالیس سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا۔



کورنگی چھ کے علاقے عوامی کالونی میں پچیس سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی،پولیس کے مطابق فائرنگ کا ایک اور واقعہ شاہ لطیف ٹاون کے علاقے میں پیش آیا کھادفیکٹری کی بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ضیاء ہلاک ہوگیا۔ ۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاون میں منشیات کا عادی قسیم فائرنگ سے ہلاک کردیا گیا اور میٹھا در کے علاقے چوکیدارکالونی میں نامعلوم افراد نے آدم خان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس ان واقعات کو ذاتی دشمنی اور دیگر پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.