تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:24

رینجرز سندھ کو مزید تین ماہ کیلئے بااختیار بنادیا گیا

اے آر وائی - کراچی: پاکستان رینجرز سندھ کو ایک بار پھر تین ماہ کیلئے بااختیار بنادیا گیا ہے، رینجرز سندھ کسی بھی دہشتگرد اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا روک ٹوک چھاپے مار کارروائی کرسکے گی اور ملزمان سے تفتیش کیلئے کسی بھی مقام پر رکھنے کااختیار بھی ہوگا۔ رینجرز سندھ کو 1995ایکٹ کے تحت پولیس کی طرز پر کارروائی اور تفتیش کا اختیار حاصل ہوگا۔



پاکستان رینجرز سندھ اپریل ، مئی اور جون میں کسی بھی مقام اور شخص کی تلاش میں کارروائی کا حاصل کرلیا ہے۔ رینجرز حکام کے مطابق رینجرز سندھ نے گذشتہ تین ماہ میں شہر کے کئی مقامات پر چھاپے مار کارروائی کرکے اہم ملزمان کو گرفتار کیا مشتبہ ملزمان کی سماعت مقامی عدالتوں میں جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.