تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:24

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے الہ دین پارک کے قریب کار پر نامعلوم افراد کا نشانہ وار حملہ،باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔قتل کی دو وارداتوں میں پولیس کانسٹیبل اور نوجوان جاں بحق ہوگئے۔



پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال میں مین راشد منہاس روڈ پر واقع الہ دین کے قریب نامعلوم افراد نے ہنڈائی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹے بشارت اور طاہر سمیت شہوار بھی شامل ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔



پولیس کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے جلوانی گوٹھ کے قریب گراونڈ سے پولیس کانسٹیبل ایوب کی لاش ملی جسے نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد تشدد اور فائرنگ کرکے ہلاک کیا، مقتول ایوب کی کار اورسرکاری اسلحہ بھی غائب ہے جبکہ رنچھوڑ لائن میں مکہ منزل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان ابراہیم کو ہلاک کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.