1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:28
سانگھڑ: فائرنگ سے گاڑی میں آگ لگ گئی،تین افراد جھلس کر ہلاک
اے آر وائی - سانگھڑ: سانگھڑ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔جس سے گاڑی میں سوار تین افراد زندہ جل گئے جب کہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کار پر فائرنگ اور ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سانگھڑ سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی۔ واقعہ سانگھڑ سے چار سو کلو میٹر کے فاصلےپر کھپرو واہ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ جس سے پیٹرول کی ٹنکی میں آگ لگ گئی۔
حادثے میں ہلاک افراد کا تعلق جئے سندھ قومی محاذ سے بتایا جا رہا ہے ان میں سے دو کو روپ لو چولانی اورسرائی قربان کے نام سےشناخت کرلیا گیا ہے جبکہ تیسرے کی شناخت نہیں ہو سکی ،زخمی نے اپنا نام نوراللہ تونیو بتایا ہے۔