تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:28

جہلم :دوران ڈکیتی مزاحمت پرگھر کا مالک قتل،ملزمان فرار

اے آر وائی - جہلم : جہلم کے نواحی علاقہ میانہ کوٹھا میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر گھر کے سربراہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔



اہل علاقہ کے مطابق اسی گھر میں تین ماہ قبل بھی ڈاکو اہل خانہ کو باندھ کر ایک کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تھے ۔ اس واردات کا سراغ بھی نہ لگایا جاسکا کہ گزشتہ روز ہونے والی واردات کے دوران گھر کے سربراہ کو ہلاک کر دیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.