تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:28

کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کا بین الاقوامی جامعات سے معاہدہ

اے آر وائی - کراچی : کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے سالانہ کانووکیشن کے موقع پر ادارے نے بین الاقوامی جامعات کے ساتھ تحقیق و تعلیم کے تبادلے کے لیے ایک ویب سائیٹ کے منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منصوبے کے تحت کراچی بزنس اسکول کے طلباءو اساتذہ بین الاقوامی جامعات سے مارکیٹ ریسرچ اورفیلڈ اسٹڈیزکے منصوبوں اوران کے متعلق معلومات کا تبادلہ کرسکیں گے۔



کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرپیرزادہ قاسم نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ محض روایتی یا اعلی تعلیم نہیں بلکہ جائزوں اور تحقیق پر مبنی علم پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانےمیں معاون ہوسکتی ہے۔انہون نے بزنس اسکول کی جانب سے بین الاقوامی تجربے اور ترقی سے استفادہ کی غرض سے شروع کیے گئے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے اسے دوسرے اداروں کے لیے لائق تقلید قرار دیا۔



کراچی بزنس اسکول کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان ذکی نے ویب سائیٹ کےاغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کراچی یونیورسٹی نے برطانیا،ملائیشیا،ترکی اور گریس کی جامعات کےساتھ مل کراس منصوبے کا آغاز کیا ہے۔پروجیکٹ کے تحت بیرون پاکستان یونیورسٹیزکراچی میں کسی بھی تحقیقی جائزے یامطالعے کےلئے کراچی یونیورسٹی کےاساتذہ اورطلبہ سے معاونت حاصل کرےگی جب کہ بیرون ملک اس کام کےلئے بزنس اسکول کے طلبہ واساتذہ کو یہی سہولیات مہیاکی جائیں گی۔



اس موقع پر دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ اس قسم کی جدید سہولیات اور بین الاقوامی اشتراک عمل سے طلباءکو اپنی تحقیقی اور تعلیمی تشنگی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔تقریب کے دوران برطانیا،ملائیشیا،ترکی اور گریس کی جامعات کے نمائندوں نے آڈیو،ویڈیوکانفرنسگ کے ذریعے معلومات اورتحقیق کے تبادلہ کے منصوبہ کاحصہ بننے کااعلان بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.