1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
ڈی جی خان: سخی سرور خودکش دھماکے، چھ مشتبہ افراد گرفتار
اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان : ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور دربار پر خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ بہرام خان کی نشاندہی پر مختلف علاقوں سے چھ افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد پر سخی سرور خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی اور معاونت کا الزام ہے۔ ملزمان کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر مائنڈ بہرام کی گرفتار ی سے مختلف علاقوں میں ممکنہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق سخی سرور دھماکوں کے بعد دبئی فرار ہونے والے ملزم احمد کھلول کی گرفتاری کیلئے بھی دبئی حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اور اس کی گرفتاری آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔