1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
ڈیرہ اسماعیل خان:فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق
اے آر وائی - ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقےضمیر آباد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تھانہ کینٹ کےدو اہلکارجاں بحق ہوگئے ۔ دونوں اہلکار علاقہ ضمیر آباد اور زبیر آباد کے درمیان معمول کے گشت پر تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار دومشکوک نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔دونوں پولیس اہلکار حنیف اورآصف موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ملزمان پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لےگئے۔ واقعہ کےبعد ڈی آئی جی،ڈی پی او ودیگر پولیس افسران جائے وقعہ پر پہنچ گئے۔پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ۔دونوں اہلکاروں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔