1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30
جسقم رہنماؤں کی ہلاکت کیخلاف سندھ میں ہڑتال، پرچہ ملتوی
اے آر وائی - سانگڑھ : سانگھڑ میں ہلاک کئے گئے جئے سندھ متحدہ محاذ کے رہنماؤں کی نماز جنازہ آج شہدادکوٹ میں ادا کی جائے گی ۔ جئے سندھ متحدہ محاذ کے سینئر وائس چیئرمین قربان کھاوڑ اور ان کے دو ساتھیوں کی فائرنگ میں ہلاکت کیخلاف لاڑکانہ، حیدرآباد، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، خیرپور، مٹھی، عمرکوٹ اور دیگر اضلاع میں مکمل ہڑتال ہے۔
ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے پولیس اور رینجرز کا گشت بڑھادیا گیا ہے۔ ہڑتال کے باعث سکھر اور لاڑکانہ بورڈ نے نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔