1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:53
مظفرگڑھ:بیٹے نے بوڑھی والدہ اوربھانجےپر تیزاب پھینک ڈالا
اے آر وائی - مظفرگڑھ: مظفرگڑھ میں گھریلورنجش پربیٹے نے پچاسی سالہ والدہ اوربھانجے پرتیزاب پھینک دیا۔ زخمیوں کوتشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔
مظفرگڑھ کے نواحی علاقے دین پورکے رہائشی واحد بخش نے منانے کے لئے گھر آنے والی والدہ سے دوبارہ جھگڑا کرکے اس پرتیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں والدہ کے ہاتھ ، بازو اورجسم جبکہ اسکے بھانجے کاچہرہ،کمر اورجسم کے دیگرحصے تیزاب سے بری طرح جھلس گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔