1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:53
جھرک کے قریب حادثہ، پانچ افراد جاں بحق، آٹھ زخمی
اے آر وائی - ٹھٹھہ: ٹھٹھہ سے حیدرآباد جانے والی وین اور ٹرک کے درمیان تصادم سے پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ حادثہ قومی شاہراہ پرجھرک کے قریب پیش آیا۔
زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد سول اسپتال ٹھٹھہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ تاہم جھرک شہر کے اسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے باعث زخمیوں کی حالت مزید خراب ہوگئی۔