تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:56

سندھ میں ایک ہی نعرہ،سی این جی کھپے۔ کھپے ۔ کھپے

اے آر وائی - کراچی: ورلڈ کپ کرکٹ کے بعد ایک بار پھر قوم متحد ہو گئی ہے۔ سندھ میں ایک ہی نعرے کی گونج ہے کہ سی این جی کھپے۔ کھپے ۔۔کھپے۔ کراچی سمیت اندرون سندھ میں گذشتہ شب سے اتوار کی دوپہر تک چھتیس گھنٹوں کے لیئے سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔



جس کے باعث کراچی،سکھر ،حیدر آباد سمیت صوبے بھر کے شہری پریشان ہیں۔ سوئی سدرن کمپنی کے اعلامیے کے مطابق بھٹ گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے دوران تیکنیکی خرابی پیدا ہونے سے گیس کی سپلائی مزید کم ہوگئی تھی، جس پر کمپنی نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد چھتیس گھنٹے گیس سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.