تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1

سبی:نامعلوم شرپسندوں نے بس کو آگ لگادی، 14 مسافر جاں بحق

اے آر وائی - سبی : سبی کے علاقے النورمیں گوگا ہوٹل کے سامنے مسافر کوچ پردونامعلوم افراد نے فائرنگ بس پرپیڑول چھڑک کر آگ لگا دی ۔مسافر کوچ میں سوار چودہ افراد جھلس کرہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔



کچھ مسافروں نےبس سے چھلانگ لگاکر اپنی جانیں بچائیں،حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور اور کلنیرموقع سے فرار ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر نصیر احمد ناصر اور ڈی پی او سید فرید شاہ موقع پر پہنچ گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کا تعلق سندھ کے علاقے جیکب آباد سے بتایا ہے حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔



ایف سی اور بولان لیویز نے دہشتگردوں کی تلاش کے لئے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں مائی سکینہ، غرشین، بچل، دین محمد، بشیر احمد، دورا مائی ،گنج پری،نذیر احمد، فاطمہ بی بی، نور زادی ،گراں ناز، عبدالرشید، قمبیرخان اور عمران شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.