تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:2

پکڑے جانیوالےدہشتگردکاتعلق سیاسی تنظیم سے ہے،فیاض لغاری

اے آر وائی - کراچی : آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں پکڑے جانے والے دہشت گرد لیاقت بنگش نے بتایاہے کہ اس کاتعلق ایک سیاسی تنظیم سے ہے ۔ تاہم تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن کی جارہی ہے۔



وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ لیاقت بنگش نے کن لوگوں کے ایماء پر نشانہ وار قتل کئے جس کا پتہ مشترکہ تحقیقات کے بعد چلے گا۔ انھوں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے جوائنٹ انویسٹی گیشن کے احکامات دیئے ہیں۔ جس میں آٹھ مختلف تحقیقاتی ادارے گرفتاردہشتگردسے تحقیقات کرینگے ۔جس کے بعد رپورٹ منظر عام پر لائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.