1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3
لاہور:تجاوزات کےخلاف آپریشن ،تاجروں کاایل ڈی اے،پولیس پرحملہ
اے آر وائی - لاہور: لاہور کے علاقے گلبرگ میں نجی پلازہ میں ایل ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تاجروں، ایل ڈی اے کے عملے اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔
لاہور کے علاقے اوریگا سینٹر میں ایل ڈی اے نے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا تو تاجروں نے پولیس اورا یل ڈی اے کے اہلکاروں پر حملہ کیا اورپتھراؤ کیا جس کے بعد ایل ڈی اے کاعملہ اور پولیس فرار ہوگئی۔
پولیس پر پتھراؤ کرنے کے بعد تاجروں کے دوگروپوں کی آپس میں لڑائی شروع ہوگئی جس پر پولیس نے ساری کاروائی خاموش تماشائی بن کر دیکھی اور کسی قسم کی کاررواٗئی نہیں کی۔
تاجروں کی لڑائی میں پانچ افراد زخمی ہوئےتاجروں کاکہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے من پسند لوگوں کو پلازہ کا ٹھیکہ دینے کیلئے ان کے خلاف کاروائی کررہی ہے۔