تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3

دادو:اسپتال میں ناکافی سہولتیں،مریضوں کو مشکلات کا سامنا

اے آر وائی - دادو : دادو کے سول اسپتال میں علاج کی ناکافی سہولت کے باعث مقامی افراد کئی مسائل سے دوچار ہیں بیماری یا ایمرجنسی کی صورت میں مریض اسپتال تو پہنچتے ہیں مگر سول اسپتال میں ڈاکٹر کے منتظرنظرآتے ہیں۔



ڈاکٹروں کی کمی کے باعث اب تک متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے دواؤں کی کمی نے بھی مریضوں کی مشکلات بڑھادی ہیں مریضوں کو اپنے خرچے پر دوائیں لینی پڑتی ہیں۔



اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس عملے کی کمی ہے اور حکومت سے عملے کے بارے میں کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں لیکن جواب نہیں ملتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.