1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:4
سیالکوٹ:شوہرنے تشدد کرکے بیوی کے ہاتھ اور پاؤں توڑ دیئے
اے آر وائی - سیالکوٹ : سیالکوٹ میں تھانہ حاجی پورہ کے علاقے میں شوہرنے تشدد کرکے بیوی کے ہاتھ اور پاؤں توڑ دیئے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ بارہ سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی ۔ سسرال والے پہلے بھی اسے تنگ کرتے تھے ۔ اسے نیند کی گولیاں بھی دی جاتی تھیں ۔انہوں نے بتایا کہ راڈ کے ذریعے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ گذشتہ رات خاوندتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے اسپتال چھوڑ گیا تھا جہاں اسپتال کے عملے نے پکڑ کر اسے پولیس کے حوالے کردیا ۔پولیس نے اب تک اس واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی ہے ۔ تشدد کا شکار ہونے والی خاتون نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بچوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔